نوشہر میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

شیئر کریں:

نوشہرہ سے محمد آمین کی رپورٹ


نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے پھٹنے سے پانچ افراد
جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مارٹر گولہ کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا۔
دھماکے کی آواز سن کر پولیس بھی پہنچ گئی اور شواہد اکھٹا کرنے کیلئے جگہ کو محفوظ کر لیا گیا۔
ڈسٹرک پولیس افسر رٹائرڈ کیپٹن نجم الحسنین بھی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ہدایت اللہ،مکرم ،فرید اللہ،حضرت اللہ اور شفقت شامل ہیں۔

زخمی قیصر کی ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس ان یہ معلوم کررہی ہے کہ علاقے میں مارٹر گولہ کہاں سے آیا؟


شیئر کریں: