نوشہرہ ورکاں میں عدالت کے باہر باپ بیٹے کا دن دیہاڑے قتل

شیئر کریں:

نوشہرہ ورکاں سے عمران حیدر
گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں کہری کے باہر فائرنگ کر کرے باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔
تحصیل کچہری میں ایڈیشنل سیشن مسعود زمان گوندل کی عدالت کے باہر دیرینہ دشمنی پر
فائرنگ سے پیشی پر آئے ہوئے باپ بیٹے اقبال اور فیصل پر گولیاں چلا دی گئیں۔


چند ماہ قبل پل نہر رڑوالہ پر چار افراد کو قتل کیا گیا تھا اس مقدمہ میں دونوں نامزد تھے۔
مقتولین ڈیرہ شاہ جمال کے رہائشی تھے دونوں پر نائن ایم ایم پسٹل سے گولیاں ماری گئیں۔
حملے کے وقت باپ بیٹے دونوں کے ہتھکڑی لگی ہوئی تھی حیرت انگیز طور پر پولیس اہل کاروں
کو کچھ نہیں ہوا۔
ملزم ارسلان نے قتل کا بدلہ لیتے ہی اسلحہ پولیس کے حوالے کر کے گرفتاری دے دی۔
خیال رہے نوشہرہ ورکاں دشمنیوں کے حوالے سے بہت مشہور ہے یہاں آئے روز عدالت پیشی یا
واپسی پر لوگ قتل کر دیے جاتے ہیں۔
آج کے اس واقعہ نے ہمارے قانوں اور سیکیورٹی اداروں پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔


شیئر کریں: