نوسربازوں کی جعلی شناختی کارڈ پرلوٹ مار

پاکستان میں نوسر بازوں کی کمی نہیں، چوری چکاری اور لوٹ مار کے نئے نئے طریقے ایجاد کر لیتے ہیں.
منفی سرگرمیوں میں ان سے آگے کوئی نہیں. کبھی موبائل فون پہ کالز کرکے سادہ لوح لوگوں کو لوٹتے
ہیں تو کبھی کسی نہ کسی طریقے سے بلیک میل کرتےہیں.
اب جعلی قومی شناخت کارڈ بنا کے نوکریاں حاصل کرتے ہیں اور موقع پاتے ہی گھر اور دفاتر کا صفایا
کر کے رفو چکر ہو جاتے ہیں.
جعلی آئی ڈی کارڈ کے ذریعے نوکری حاصل کرکے چوری کرنے والے بدنام نوسرباز کو کاہنہ پولیس نے
گرفتار کر لیا. ملزم لیاقت نے وقاص کے نام کا جعلی آئی ڈی کارڈ بنا رکھا تھا.
ملزم جعلی کارڈ پر فیکٹریوں اور فرمز میں نوکری حاصل کرتا تھا اور موقع ملنے پر کیش و دیگر چیزیں چوری کر
کے فرار ہو جاتا تھا.