نوجوان نے آئس کریم میں زہر ملا کر بہن کو قتل کردیا

شیئر کریں:

بھارت میں نوجوان نے پسند کی شادی کرنے کے لیے گھروالوں کو آئس کریم میں زہر ملا کر کھلا دیا.
ریاست کیریلا میں 22 سالہ نوجوان بھائی نے اپنی 16 سالہ چھوٹی بہن کو آئس کریم میں زہر ملا کر دیا.

آئس کریم کھانے سے لڑکی جاں بحق ہوگئی.
آئس کریم کھانے والے گھر کے دیگر افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں.
لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کھانے سے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے.
گرفتار نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا.
اس لیے گھر والوں کو آئس کریم میں زہر ملا کردیا.
نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے پہلے بھی گھر والوں کو کھانے میں زہر ملا کردیا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا.


شیئر کریں: