نواز شریف کو آج کراچی جلسہ سے روک دیا گیا

شیئر کریں:

سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف آج کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب نہیں کریں گے۔
فیملی ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ جلسے کے بعد ان کے گلے میں خراش کی وجہ سے تقریر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
خیال رہے نواز شریف نے گوجرانوالہ جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کا 21 بار نام لیا اور انگلی کا اشارہ کرتے رہے۔
اس بیان پر ملک کے عوام اور اداروں نے تشویش کی لہر دو آڑ گئی اور سب ہی مزمت بھی کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے بھی مہنگائی کی طرح نواز شریف کے خطاب کا نوٹس لے لیا۔
شیخ رشید نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ نام لیگ ن پر اب پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔
ذرائع کہتے ہیں پی ڈی ایم رہنماؤں نے انہیں کراچی جلسہ سے روک دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے ماحول بہت گرم ہو چکا ہے اب کوئٹہ جلسہ سے تک نواز شریف کو آرام کرنا چاہیے۔
ایک اور ذرائع کا کہنا ہے مقتدر حلقوں نے بھی واضح پیغام بھیجا ہے اگر نواز شریف نے خطاب کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کہہ رہے کوئٹہ جلسے سے ویڈیو لنک پر لندن سے نوازشریف کا خطاب ضرور ہو گا۔
کوئٹہ جلسہ تک ملک کے سیاسی حالات کافی تبدیل ہو چکے ہوں گے۔


شیئر کریں: