نواز شریف مری سے انتخاب لڑیں گے؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا مری سے الیکشن لڑنے کا امکان‌ظاہر کیا جارہا ہے.
نواز شریف ان دنوں‌مری میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں. ان ہی میں سے ایک ذرائع نے
نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ نواز شریف کو مری سے انتخابی میدان میں اترنے کی دعوت دی گئی
ہے. میاں صاحب نے نیم رضامندی ظاہر بھی کر دی ہے.

نواز شریف ملکی اور غیرملکی سیاست کا مرکز کیوں؟

مقامی قیادت نے نواز شریف کو پارٹی میں پائے جانے والے اختلافات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا.شاہد خاقان
عباسی کے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کے امکان پر مری کی نشست پر امیدواروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے.
ذرائع کا کہنا ہے شاہد خاقان عباسی کے بیٹے بھی مری سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے خواہش مند ہیں. اسی
طرح‌ راجہ اشفاق سرور کے اہل خانہ بھی مری سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں.
مری میں‌پارٹی کو مزید اختلافات کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے مقامی قیادت نے نواز شریف کو مری سے
الیکشن لڑنے کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے.