نواز الدین صدیقی کی اہلیہ ناراض، طلاق کی خواہش

شیئر کریں:

بالی ووڈ اسٹار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے طلاق کی خواہش ظاہر کر دی ہے ۔
عالیہ نے اپنے شوہر نواز الدین پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

عالیہ کا کہنا ہے شادی کے ایک سال بعد ہی یعنی 2010 سے تعلقات بہتر نہیں ہیں۔
انہوں نے نواز الدین کو اپنا سب کچھ ہی دیا لیکن ان کی طرف اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا۔
عالیہ صدیقی کی جانب سے 7 مئی کو نواز الدین کو وکیل کی طرف سے طلاق کا نوٹس بھیجا ہے۔
نواز الدین صدیقی ان دنوں اپنے آبائی گھر اترپردیش میں والدہ کے پاس ہیں، حال ہی میں ان کی بہن کا انتقال ہوا تھا


شیئر کریں: