نواب شاہ میں 15سالہ ہندو لڑکی سے اجتماعی زیادتی

شیئر کریں:

نواب شاہ سے اسد بخاری

نواب شاہ کے علاقے جام صاحب میں 15سالہ ہندو لڑکی شریمتی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ملزم نشہ آوور چیز کھلاکر 24 گھنٹہ تک زبردستی شریمتی کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔
ملزم زیادتی کے بعد شریمتی کو جام صاحب میں گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے
دوسری جانب زیادتی کا شکار لڑکی کو علاج معالجہ اور میڈیکل چیک اپ کے لئے سول
اسپتال منتقل کردیا گیا
زیادتی کا شکار لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف اغوا اور زیادتی کا
جام صاحب تھانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد عبدالخالق چانڈیو نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں


شیئر کریں: