پاکستان کے خوب رو فاسٹ بالر نسیم شاہ کرکٹ کے عالمی مقابلے ورلڈ کپ 2023 سے بھی باہر ہو سکتے ہیں.
نسیم شاہ ایشیا کپ کے ایک میچ کے دوران کندھے سے نیچے مسلز میں انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر
چلے گئے تھے.
ایشیا کپ کے دیگر میچز میں بھی انہیں آرام کرایا گیا. خبر اب یہ ہے کہ نسیم شاہ کا دبئی میں سٹی اسکین کرایا
گیا جسے دیکھ کر کہا گیا کہ ان کا ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب شائد پورا نہ ہو سکے.
پاکستان کرکٹ بورڈ اب نسیم شاہ کا کسی اور ملک میں بھی سٹی اسکین کرانے پر غور کر رہا ہے. پاکستان کو
وسیم اور وقار کی جوڑی کے بعد اب شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی صورت میں فاسٹ جوڑی میسر آئی تھی
لیکن بدقسمتی سے نسیم شاہ ورلڈ کپ سے پہلے ہی ان فٹ ہو گئے ہیں.
یاد رہے دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ 5 اکتوبر سے بھارت میں سجنے جارہا ہے. پاکستان اپنا پہلا میچ
6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا.
ورلڈ کپ میں مجنوعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے. 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس میلے کی
دو خوش قسمت اور بہترین ٹیموں کا ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے فائنل مقابلہ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا.
نسیم شاہ کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر؟

شیئر کریں:
شیئر کریں: