بھارت کی بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے منفرد لہجے اور انداز سے مشہور 72 سالہ نانا پاٹیکر نے اپنے مداح کو
تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی ہے. ونارسی میں ان کے ایک نوجوان مداح نے نانا پاٹیکر کے ساتھ
سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر پاٹٰیکر نے تھپڑ رسید کر دیا تھا.
تھپڑ والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوںنے نانا پاٹیکر کو بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا . مسلسل
سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے تنگ آکر پاٹیکر نے دونوں ہاتھ جوڑ کے معافی مانگنے میں ہی اپنی عافیت
جانی.
نانا پاٹیکر کے کئی ڈائیلاگ دنیا بھر میں بہت مشہور ہوئے ہیں جیسے چھوٹا دماغ اور ایک مچھر سالہ آدمی
کو ہیجڑا بنا دیتا ہے لیکن آج یہ دونوں ڈائیلاگ خود ان ہی پہ صادق آئے.
نانا پاٹیکر نے معافی کیوں مانگی؟
