ناروے میں امریکی کورونا ویکسین سے 23 ہلاکتیں، وارننگ جاری

شیئر کریں:

ناروے میں کورونا ویکسین موت بانٹنے لگی۔
ویکسین لگانے کے بعد بڑی تعداد میں ہلاکتوں نے حکومت کو پریشان کردیا۔
ناروے میں کورونا ویکسین کے پہلے شاٹ کے بعد 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں نے کورونا ویکسین کی افادیت پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

پاکستان نے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدنے کی تیاری کرلی

ناروے کی حکومت نے بڑی تعداد میں ہلاکتوں
کے بعد ویکسین پر یورپین یونین سے معاملہ اٹھا دیا ہے۔
ناروے نے ویکسین سے ہلاکتوں پر ملک میں وارننگ جاری کردی ہے۔
ناروے کا کہنا ہے کہ ویکسین کے پہلے شاٹ کے بعد ہی بڑی تعداد میں ہلاکتیں شروع ہوگئی ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں معمر افراد اور دیگر بیماریوں سے متاثرہ لوگوں کی زیادہ تعداد ہے۔

دنیا میں کورونا ویکسین لگنا شروع، پاکستان فیصلہ ہی نہیں کرسکا

اعداد و شمار کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے
افراد میں ویکسین سے ہلاکتوں کی شرع سب سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ ناروے اور دیگر یورپی ممالک امریکی کمپنیوں کی کورونا ویکسین استعمال کر رہے ہیں۔
امریکی ویکسین سے اتنی بڑی ہلاکتوں نے ویکسین کی افادیت پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
دوسری طرف امریکی دوا ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ
ناروے کی حکومت سے مل کر ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


شیئر کریں: