میہڑ میں پاک فوج پر فائرنگ، پیپلز پارٹی کا ایم این اے گرفتار

میہڑ میں پاک فوج پر فائرنگ، پیپلز پارٹی کا ایم این اے گرفتار

سندھ کے شہر میہڑ میں گذشتہ رات مونو ٹیکنیکل کالج میں پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ واقعہ کا ایم این اے سمیت 200
افراد پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا. این اے 227 پر پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار عرفان ظفر
لغاری، سابق رکن قومی اسمبلی عمران لغاری اور قمبر لغاری پر میہڑ تھانہ میں دہشت گردی ایکٹ تحت مقدمہ درج کیا گیا.
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پاک آرمی پر ڈگری کالج والے کیمپ میں فائرنگ کی. گذشتہ رات پیپلز پارٹی رہنماؤں
اور کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل کی تھی.
ملزمان نے الزام عائد کیا تھا کہ پاک فوج اور کچھ لوگ بیلٹ باکس چوری کر رہے تھے. ذرائع کے مطابق پولیس نے این اے
227 پر کامیاب امیدوار عرفان ظفر لغاری، سابق ایم این اے عمران لغاری اور قمبر لغاری کو حراست میں لیا ہے. مزید
گرفتاریاں جلد متوقع ہیں.