آبادی کے حساب دنیا کے چوتھے اور مسلمان آبادی میںسب سے بڑے ملک انڈونیشا کے عوام نے اسرائیلی
فوج سے ہمدردی رکھنے والے میکڈونلڈ، اسٹاربکس اور برگرکنگ کا بائی کاٹ کردیا ہے.
اسرائیلی بمباری سے غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا
اسرائیل میں میکڈونلڈ نے سوشل میڈیا پہ اعلان کیا تھا کہ اس نے ہزاروں کھانے کے بکس حماس کے خلاف
جنگ کرنے والے فوجیوں کو دیے ہیں.
یہی نہیںبلکہ فوج سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو خصوصی طور پر ڈسکاؤنٹ کی پیش کش بھی کر رکھی ہے. اس
اعلان کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے آڑے ہاتھوں لیا لیکن انڈونیشی عوام نے بائی کاٹکی مہم شروع کر رکھی ہے.
انڈونیشی عوام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ کے عوام پہ جنگ مسلط کر رکھی ہے. اب تک ساڑھے
11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 35 ہزار زخمی ہو چکے ہیں. فوڈ چینز مظلوموں کی مدد کے بجائے ظالموں کا ساتھ دے
رہی ہیں ایسے میں ہم کیسے ان کا ساتھ دے سکتے ہیں.