میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے اسرائیل کو مزید ایک ارب ڈالر کی امداد کا بل

شیئر کریں:

اسرائیل کا میزائل ڈیفنس سسٹم “آئرن ڈوم” مزید بہتر بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کی فراہمی کے لیے امریکی
ایوان نمائندگان میں بل پیش کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل نواز بعض نمائندوں نے یہ بل ایسے موقع پر پیش کیا
گیا ہے جب ایک روز پہلے اسرائیل کو دی جانے والی امداد روکی گئی ہے۔

اسرائیل حامی ایوان نمائندگان کا کہنا ہے کہ اس بل کی حمایت میں ریپلکنز بھی ان کے ساتھ ہیں۔
امریکا پہلے ہی آئرن ڈوم سسٹم کی تیاری کے لیے گزشتہ سال 1.6 ارب ڈالر فراہم کر چکا ہے۔

خیال رہے رواں سال مئی میں حماس کی جانب سے اسرائیل پر تقریبا ساڑھے چار ہزار راکٹ فائر کیے گئے
ان میں سے بیشتر اسی آئرن ڈوم سسٹم کے ذریعے زمین پر گرنے سے پہلے ہی ناکارہ بنائے گئے۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مئی میں مسلط کی گئی جنگ اور بے شمار ہلاکتوں پر ڈیموکریٹس
ناراضی کا اظہار کیا تھا۔


شیئر کریں: