میر واعظ عمر فاروق نے 5 اگست کو یوم سیاہ کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف پانچ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا
۔میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارت کے پانچ اگست دوہزارانیس کےا قدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، کشمیری اپنے حقوق پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
بھارتی سرکار بیرونی لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنا بند کردے۔
اگر بھارتی سرکار ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو اس کے خطے پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کشمیری عوام کو چوکنا رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا وہ اپنی جائیداد کو کسی بھی قیمت پر فروخت نہ کریں ۔
شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو اپنا حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنی ریاستی دہشت گردی روکنے پر مجبور کرے۔


شیئر کریں: