March 25, 2020 at 3:02 pm

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمن کا مزید ریمانڈ دے دیا گیا۔
لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر 7 اپریل تک مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔
نیب نے آج ریمانڈ پورا ہونے پر مزید 15 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔
مقدمہ کی سماعت جج جواد الحسن نے کی اور میر شکیل الرحمٰن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
امجد ایڈووکیٹ نے شکیل الرحمٰن سے مشاورت کے لیے کچھ وقت لیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے الزام عائد کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو زمین غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کی گئی ہے۔
ایل ڈی اے نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نواز شریف کے حکم پر یہ زمین فراہم کی اور ایل ڈی اے نے قواعد و ضوابط کا کوئی خیال نہیں رکھا۔
قومی احتساب بیورو لاہور نے 12 مارچ کو 34 سال پرانے پراپرٹی کیس میں میر شکیل الرحمن کو گرفتار کیا تھا۔
میر شکیل الرحمن کی گرفتاری پر میڈیا انڈسٹری تقسیم کا شکار ہے اور اے آر وائی مکمل طور پر مرچ مصالحہ لگا کر اس کیس کو پیش کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ دیگر چینلز نے چپ سادھ رکھی ہے۔

Facebook Comments