میرمرتضی بھٹو شہید کی مانسہرہ میں برسی

شیئر کریں:

مانسہرہ سے یاسر شہزاد
پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے زیر اہتمام میر مرتضی بھٹو شہید جمہوریت کی 25ویں برسی
عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع پر ضلعی صدر شیخ کامران اقبال جنرل سیکرٹری افتخار
افضل خان جہانگیری ایڈوکیٹ ضلعی صدر خواتین ونگ ڈاکٹر رٸیسہ خان ضلعی نائب صدر اخلاق
احمد اعوان فنانس سیکرٹری حاجی دلپذیر اعوان میر مرتضی بھٹو کے درینہ ساتھی صدیق احمد
ستی و دیگر نے خطاب کیا
انہوں‌ نے کہا کہ شہید جمہوریت میر مرتضی بھٹو کے قاتلوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہونا
قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا وہ یکسر ناکام ہو
چکی ہے
مقررین نے مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں پر حکومتی نااہلی پر کہا کہ حالات قابو سے باہر ہوتے جا رہے
ہیں شہید بھٹو گروپ شہادتوں کی داستان ہے پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنی جانیں دے کر جمہوریت
کو بچایا
جنرل سیکریٹری و ضلعی صدر نے مہنگائی کے خلاف ملک کی معاشی بدحالی اور عدم سیکیورٹی
اور میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے اور نہ ہی بےنظیز بھٹو کے قاتل گرفتار ہوئے
لہذا کیس ری اوپن کر کے قاتل بے نقاب کئے جائیں اور کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے ورنہ غنوی بھٹو
جونیئر ذوالفقار اور فاطمہ بھٹو کی قیادت میں کاروان میرمرتضی بھٹو شہید کراچی تا خنجراب تمام
ورکرز اور عوامی احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کریں گے
تقریب کے اختتام پر شہدائے پیپلزپارٹی کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔


شیئر کریں: