میانوالی میں ائیربیس پر دہشت گردوں کا حملہ

دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اچانک تیزی آئی ہے. میانوالی میں پاک فضائیہ کی ٹریننگ
ائیربیس پر صبح سویرے حملے کی کوشش کی گئی جسے جوانوں نے ناکام بنا دیا.
جوانوں‌ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں‌ کو ائیربیس میں داخل ہونے سے پہلے واصل جہنم
کر دیا. تاہم اس دوران پہلے سے گراؤنڈ تین جہازوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے.
بروقت جوابی کارروائی کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان ہوا. گزشتہ روز دہشت گردوں نے
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کر کے 14 جوانوں کو شہید کر دیا تھا.

بلوچستان میں دہشت گردی، 14 فوجی جوان شہید