میئر اسلام آباد شیخ انصر معطل، کرپشن کی تحقیقات

شیئر کریں:

اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کو معطل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے شیخ انصر عزیز کو 90 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
میئراسلام آباد کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات ہورہی ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق شفاف تحقیقات کے لیے میئراسلام آباد کو 90 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

شیخ انصر پر غیرقانونی نیلامی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
بسوں کے کنٹریکٹ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
شیخ انصر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے قریبی دوست تصور کیے جاتے ہیں۔
شیخ انصر نے پچھلے وقت میں زیادہ تر لندن ہی میں قیام کیا تھا۔


شیئر کریں: