مہوش حیات کو “تمغہ امتیاز” دلانے والے سامنے آگئے

شیئر کریں:

معروف ماڈل اور ادکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دلانے میں کس کا کردار اہم رہا
اس راز پر سے پردہ طویل عرصہ بعد اٹھ ہی گیا ہے۔
ٹی وی چینل پر حالیہ انٹرویو میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے
انکشاف کیا کہ انہوں نے تمغہ امتیاز کے لئے مہوش حیات کا نام پیش کیا تھا۔
انہوں نے سفارش کی تھی کہ مہوش حیات شاندار اداکارہ ہیں۔
بحیثیت وزیر میں نے ستارہ امتیاز کے لئے ان کے نام کی سفارش کی اور حال ہی میں مہوش حیات سے پہلی بار ملاقات کی۔
فواد چودھری نے کہا وہ اس طرح کے ایوارڈ کے وقار کو تسلیم کرتے ہیں اور اس لئے
لوگوں کو نامزد کرتے وقت بہت احتیاط سے چلتے ہیں۔

مزید پڑھیے: http://www.khabarwalay.com/2020/01/30/17132/میں‌جانتی ہیں بہت سے لوگ مجھے پسند نہیں‌کرتے

فواد چودھری نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ چاہتے ہیں کہ قومی ایوارڈ کے لئے نوجوانوں پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔
ایک موقع پر میزبان کی طرف سے فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ کیا مہوش حیات نے نامزدگی کے لئے
ان سے درخواست کی تھی جس کے جواب میں انہوں نے صرف یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ نامزدگی کے لئے
درخواستیں کرنے والے لوگوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مہوش حیات کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ بنیادی طور پر میرٹ پر مبنی تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے ہی چاہتے تھے کہ ہر فیلڈ میں ٹاپ کرنے والوں کو ایوارڈ دیا جائے۔
ہم نے اسے بھی میرٹ پر نافذ کیا۔
“انہوں نے یہ کہتے ہوئے روشنی ڈالی کہ مہوش حیات کو ان کی فلموں کے بزنس کے لئے ایوارڈ دیا گیا ہے
کسی دوسرے کے مقابلے میں زیادہ بزنس مہوش حیات کی فلموں نے دیا۔
مہوش حیات کو جب ایوارڈ سے نوازہ گیا تھا کہ بڑی چے مے گوئیاں ہورہی تھیں۔
اس سلسلے میں کئی نام سامنے لائے جارہے تھے لیکن فواد چوہدری کا نام اس فہرست میں نہیں تھا۔


شیئر کریں: