مہنگائی کے حساب سے تنخواہیں کرنے کا مطالبہ سرکاری ملازمین نے ڈیڈ لائن دے دی

شیئر کریں:

اسلام آباد،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان نے حکومت کو 31 جنوری 2023 کی ڈیڈ لائن دے دی ۔
ہنگامی اجلاس میں اگیگا میں شامل تمام فیڈرل کی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کی شرکت ۔ تمام تنظیموں اور ایسوسی ایشنز نے حکومتی سست روی کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوا نے تمام سرکاری ملازمین کو ایک بار پھر متحد ھو کر احتجاج کی دعوت دے دی۔
رحمان باکوا نے کہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسس میں تفریق کو ختم کیا جائے۔ پے اینڈ پینشن کی سفارشات پر فوری عملدرآمد کیا جائے، خصوصی طور پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو اور ایاز صادق سے اپیل کی ھے کہ گریڈ ایک سے سولہ تک کی اپگریڈیشن کی سمری جو وزیراعظم نے منظور کر رکھی ھے اس پر فوری عملدرآمد کرایں ۔
تمام افسران کے لئے ایگزیکٹیو الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے پینشنرز کی پینشن میں 150فیصد اضافہ کیا جائے۔ تمام کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔اگر حکومت وقت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ملک گیر سطح پر بھر پور پر امن احتجاج اور فیصلہ کن دھرنا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے دیا جائے گا ۔ یہ دھرنا اسوقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات پورے نہیں ہو جاتے۔


شیئر کریں: