مہنگائی کی وجہ سے دولہا میاں‌ موٹرسائیکل پر دولہن رانی لینے پہنچ گئے

شیئر کریں:

پاکپتن سے محمود احمد رضا
مہنگائی کی سونامی نے زندگی سے وابستہ خوشی اور غم سب ہی کو متاثر کر کے رکھ دیا ہے. شادی بیاہ ہو یا پھر
دیگر تقریبات سب ہی بری طرح متاثر ہورہی ہیں.

شادی میں‌ سب کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بہتر سےبہتر انداز اختیار کریں لیکن پنجاب کے شہر پاک پتن میں‌ عجیب
واقعہ پیش آیا جب دلہا راجہ بظاہر مہنگائی سے تنگ دلہا میاں موٹرسائیکل چلاکر دلہن لینے میرج ہال پہنچ گیا.

پاکپتن شاہد نگر کے رہائشی شاہ زیب سج دھج کے موٹرباٸیک پر اپنی شریک حیات دولہن رانی کو لینے پاکپتن پہنچے.
دلہے کا بینڈ باجوں سے شاندار استقبال کیا گیا.

دلہے میاں کے مطابق گاڑی والے چند گھنٹوں کے 10ہزار مانگ رہے تھے زائد رقم ہونے کی وجہ سے پھر میں‌ نے
موٹرسائیل میں‌ 500کا پٹرول ڈلوایا اور دلہن لینے پہنچ گیا.

دولہا میاں بارات کے آگے آگے موٹرسائیکل چلاتا رہا اور انوکھی بارات راہگیروں کی بھی توجہ کا مرکز بنی رہی.
بارات میں‌ موجود افراد اور علاقہ کے لوگوں نے دولہا راجہ کی ویڈیو بنا کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی.

پنجاب میں‌ شادیوں کو یادگار بنانے کے لیے بعض‌ افراد انوکھے طریقے اختیار کرتے ہیں. اس کا مقصد سوشل میڈیا
پر اپنی زیادہ لائیکس لینا اور مقبولیت میں‌ اضافہ ہوتا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے موٹرسائیکل پر بارات لے جانے کا مقصد بھی سستی شہرت تھی کیونکہ دولہا نے اپنے لباس اور
دیگر تیاریوں پر کہیں زیادہ رقم خرچ کی تھی.


شیئر کریں: