شیئر کریں:
مہنگائی کے سیلاب نے سب کو زندہ در گور کر دیا ہے. دودھ، آٹا، چینی، چائے، انڈے اور سب ہی کچھ عام
عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے. پہلے ہی مہنگائی کے مارے عوام تین وقت کے بجائے دو وقت روٹی کھایا
کرتے تھے اب تو نوبت ایک وقت تک پہنچ گئی ہے.
معاشی بدحالی کے شکار جامشورو کوٹری کے رہائشی نوجوانوں نے مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے
پر گھاس کھا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے.
انوار الحق کاکڑ سے وابستہ توقعات
بدالستار مہر سمیت دیگر نے پالتو جانوروں کی طرح گھاس کھاتے ہوئے اپنی ویڈیو بنوائی. ان کا کہنا ہے کہ
حکومت نے مہنگائی کرکے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے.
پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے کے سبب اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.
غریب کا جینا مشکل بن چکا حکومت مہنگائی کا نوٹس لے.
شیئر کریں: