مہنگائی سے فاقوں کے ڈیرے، شہری نے پولیس سے مدد مانگ لی

مہنگائی کے سیلاب کی وجہ سے اسلام آباد سے لیہ تک لوگوں کے گھروں میں فاقوں نے ڈھیرے ڈال دئیے ہیں ۔ لوگوں نے اب پولیس سے جان بچانے کے لئے مدد مانگ لی۔
بچوں کی بھوک، تنگدستی اور مہنگائی نے باپ کو ون فائیو پر کال کرنے پر مجبور کر دیا۔لیہ کے رہائشی نے پولیس کو ون فائیو پر کال کر کے پیٹ کی آگ بجھانے کی درخواست کر دی۔
ڈی پی او اسد الرحمٰن راشن لے کر ٹیم کے ہمراہ شہری کے گھر پہنچے تو راشن دیکھ کر بھوکے بچوں کے چہرے کھل اٹھے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی ایک خاتون نے ون فائیو پر فون کر کے کہا تھا کہ بچے 4 دن سے بھوکے ہیں جس کے بعد ڈولفن پولیس اہلکاروں نے ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچایا تھا۔