مہنگائی اور ذخیرہ اندوز حکمرانوں کو نکالنے کے لیے پہلوان بھی اکھاڑے میں آگئے

شیئر کریں:

گوجرانوالہ سے ذیشان کھوکھر
پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا سیاسی اکھاڑا سجنے کو تیار ہے۔
پہلوان بھی روایتی لباس پہنے اور گرز اٹھائے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

پہلوانوں کی جانب سے جلسہ میں بھرپور شرکت کے اعلان اور پھر گراؤنڈ میں پہلوانوں کے نعروں
کی گونج نے ماحول تیار کردیا۔

پہلوانوں کا کہنا ہے وہ مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوز حکمرانوں
کو نکالنے کے لئے میدان میں آچکے ہیں۔
گوجرانوالہ شہر مسلم لیگ ن کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے یہاں پہلوانوں نے بھی نواز شریف کے بیانیہ
“ووٹ کو عزت دو” کے نعرے لگا دیے۔


شیئر کریں: