مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ننکانہ صاحب میں جرمانہ دکانیں سیل

شیئر کریں:

ننکانہ سے ملک جعفر

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
کھانے پینے کی ضروری چیزیں عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ننکانہ صاحب کے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں
کو نکیل ڈالنے کے لیے خود میدان میں نکل آئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اور اے ڈی سی فنانس نے ننکانہ سٹی میں مشترکہ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
مقررہ نرخ سے زائد وصولی اور ریٹ لسٹیں واضع جگہ پر نہ لگانے والی 5 دکانیں سیل اور متعدد
کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

راجہ منصور کہتے ہیں عوام الناس کو لوٹنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جاسکتا۔
گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جائے گا۔
ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو سو فیصد
یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

آٹا،چینی ،دالوں اور سبزیوں و پھلوں سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اشیائے خورونوش کے مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔


شیئر کریں: