روزآنہ کی بنیاد پر جن کی خوراک کا حصہ مچھلی ہے وہ نہایت حسین اور ان کی آنکھیں انتہائی دلکش اور پرکشش ہوتی ہیں.
جو بھی شخص روزآنہ مچھلی کھانے والی خاتون کے چہرے پر ایک بار نظر ڈالتا اور اس کی آنکھوں سے آنکھیں ٹکراتی
ہیں تو وہ بار بار دیکھتا ہی چلا جاتا ہے.
بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہاراشٹرا سے 68 سالہ وزیر نے ایک تقریب میں انکشاف کیا کہ مچھلی کا زیادہ سے زیادہ استعمال
کرکے چہرے اور آنکھوں کو پرکشش بنایا جاسکتا ہے. اانہوں نے سوال کیا کہ کیا امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے بچن کی آپ
لوگوں نے آنکھیں دیکھی ہیں؟ وہ سمندر کے قریب رہتی ہیں اور یقینا وہ روزآنہ ہی مچھلی کھاتی ہوں گی.
کیا آپ لوگوں نے ان کی آنکھیں دیکھی ہیں؟ تمہاری بھی آنکھیں ایشوریا کی طرح ہوسکتی ہیں. وزیر موصوف یہاں نہیں
رکے آگے بڑھتے ہوئے پھر کہا مچھلی میں تیل بھی ہوتا ہے جو آپ کے چہرے کو تازگی دیتا ہے.
وزیر ویجے کمار گیوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت بھر میں نئی بحث چڑھ گئی ہے. اے سی پی کے
رکن اسمبلی امول مٹکاری کہتے ہیں وزیر موصوف کو قبائلی ایشو پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے ناکہ غیرضروری جملے
بازی میں وقت ضائع کیا جائے.
مچھلی کھائیں اور آنکھیں ایشوریا رائے جیسی بنائیں

شیئر کریں:
شیئر کریں: