موٹر وے پر حادثہ رشاکئی سے صوابی تک ٹریفک معطل

شیئر کریں:

موٹر وے (ایم ون) پر آئل ٹینکر حادثہ کا شکار ہو گیا جس سے 44 ہزار لیٹر ڈیزل بہہ گیا۔
آئل ٹیکنر راولپنڈی سے پشاور کی جانب جا رہا تھا ڈرائیور کو نیند
آجانے کی وجہ سے بے قابو ہو کر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب الٹ گیا۔

واقعہ کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس ہمراہ فائر ٹینڈر، ایمبولینس اور دیگر حفاظتی اقدامات
کے موقع پر پہنچ گئی اور صورت حال پر قابو پا لیا گیا۔

مزید آئل ٹینکر الٹنے کی وجہ سے ڈیزل کا اخراج ہو رہا تھا جسے مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے استعمال
کرنے والوں کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے رشاکئی سے صوابی تک بند کر دیا گیا اور ٹریفک کو
جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔

تمام احتیاطی تدابیر اٹھاتے ہوئے آئل ٹینکر ہٹانے اور روڈ کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔
آپریشن مکمل ہوتے ہیں موٹروے صوابی سے رشاکئی تک کھول دیا جائے گا ۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں دو افراد موجود تھے جو مکمل طور پر محفوظ ہے۔


شیئر کریں: