موبائل نہ دلانے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

شیئر کریں:

سوشل میڈیا کے اس دور میں موبائل سب کے لیے سانس کی طرح لازم و ملزم ہونے لگا ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ موبائل لینے دینے اور چیک کرنے پر قتل کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں۔ بھارت کی ریاست
کرناٹکا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ناخلف بیٹے نے موبائل فون نہ دلانے پر اپنی ماں
کو اس کی ساڑھی سے گلا گھونٹ کر ہلا کر دیا۔

ماں کھیتوں میں مزدوری کر کے بیٹے بیٹی کا پال رہی تھی اور چھبیس سالہ بیٹا کام کا نہ کاج کا دشمن
اناج کا بنا ہوا تھا اور کچھ کرنے کے بجائے ماں پر ہی بوجھ ڈالتا رہتا تھا۔ یکم جون کو ماں کھیتوں میں
کام کرنے گئی تھی کہ پیچھے سے بیٹے نے وہیں اس سے 700 روپے لے کر قتل کر دیا۔

ماں کے گھر نہ پہنچنے پر بہن نے بھائی سے کہا جاؤ ماں کو دیکھ کر آؤ تو پھر واپس آکے اس نے
کہا کہ ماں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی۔ پولیس کو شک ہونے پر تفتیش کی تو بیٹے نے
اپنی ماں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔


شیئر کریں: