منہ سے گوشت نکالنے کے لیے ٹوتھ پیک استعمال کرنے والے ہوشیار!

شیئر کریں:

گوشت کھانے کے بعد دانتوں میں‌ پھنسے ہوئے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو نکالنے کے لیے ٹوتھ پیک کا استعمال احتیاط
سے کرنا چاہیے اور غیر ضروری طور پر کوئی بھی شے منہ میں‌ نہیں‌ لے جانی چاہیے.

معمولی سے بھی بے احتیاطی آپ کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے ایسا ہی ایک واقعہ شام کے دارلحکومت دمشق
میں پیش آیا جہاں‌ ایک نوجوان لڑکی کا بخار اور پیٹ کا درد کئی روز بعد بھی ختم نہ ہوا.

اہل خانہ کئی روز انتظار کے بعد لڑکی کو اسپتال لے گئے جہاں‌ اس کا سٹی اسکین اور ایکسرے کیا گیا. جس میں انکشاف
ہوا کہ پیٹ کے اندر کوئی شے موجود ہے. اسی کی وجہ سے پیٹ پر ناسور بن گیا تھا.

ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کے انتظامات کیے اور جگر میں‌ موجود باریک سے لکڑی یعینی ٹوتھ پیک نکال لی.
آپریشن کے بعد لڑکی کی حالت میں‌بہتری آنے لگی اور بخار بھی اتر گیا.

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ غیرضروری طور پر دانتوں کے درمیان ٹوتھ پیک لے جانے کی ضرورت نہیں، کوشش کی جائے کہ
کھانے کے فوری بعد ٹوتھ پیک کے بجائے برش کر لیا جائے.


شیئر کریں: