ملک بھر کی طرح کی جھنگ میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز

شیئر کریں:

جھنگ سے ابوتراب ترابی
مستقبل کے معماروں کو موذی بیماری سے محفوظ رکھنے کا عزم لیے ملک بھر میں انسداد
پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے۔

دیگر علاقوں کی طرح جھنگ کو بھی پولیو فری ضلع کے عزم کے ساتھ پانچ روزہ مہم کا آغاز ہوگیا۔
پانچ روزہ پولیو مہم گیارہ جنوری سے پندرہ جنوری تک جاری رہے گی جس کے دوران ہیلتھ ڈیپارٹنٹ
کی صحت محافظ ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر 4 لاکھ 99 ہزار 803 بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے
کی ویکسین کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

انسدادِ پولیو مہم کے لیے 1216 موبائل، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے محمکہ صحت کو ہر صورت ہدف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ صحت
کی ایس او پیز کے مطابق ورکرز کو کورونا سے بچانے کیلئے بھی تمام تر اقدامات اپنانے کی سختی سے ہدایت
کی ہے ملک پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے متحرک پولیو ورکرز کو ”خبر والے”کا سلام،ہماری تمام
والدین سے یہی اپیل ہے کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اپنے بچوں کو پولیو
کی ویکسین کےقطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔


شیئر کریں: