ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے

شیئر کریں:

حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحی آج مذہبی عقیدت واحترام اورجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔
لاہور ، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔علمائے کرام نے عید کے خطبے میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی طرف سے دی گئی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ جبکہ لاکھوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا آغاز کردیا ہے ۔
عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے ملک بھر میں حساس مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ تمام سرکاری اسپتالوں کا ایمرجنسی اسٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، عیدالاضحی کے سلسلہ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے جمعہ سے لے کر2 اگست تک عام تعطیلات کا اعلان کیاہے۔ تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے، بینک، عدالتیں بھی بند رہیں گے۔


شیئر کریں: