مفتی قوی سے مفتی کا اعزاز واپس، گھر میں قید کر دیا گیا

شیئر کریں:

سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے معروف مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے متنازعہ ویڈیو
وائرل ہونے پر مفتی قوی کو گھر میں قید کر لیا ہے۔

مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے ملتان پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ
مفتی قوی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ان کا علاج کروایا جا رہا ہے۔

مفتی قوی سے مفتی کا اعزاز بھی واپس لے لیا گیا ہے اب مفتی عبدالقوی کو صرف عبدالقوی کہا جائے۔
مفتی عبدالقوی کی حرکات سے اہل خانہ کی پوری دنیا میں رسوائی ہوئی انہوں نے نے ہمارے خاندان
کا بہت نقصان پہنچایا ہے۔

مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد ندیم کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے ہمارے خاندان نے
ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی ہے۔

ہمارا خاندان مسلکی گروہ بندی سے ہٹ کر خدمت کرتا رہا ہے اج ہمارا خاندان غم میں ہے۔
آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے اور عبدالقوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل گئی پوری
کوشش ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں۔

خیال رہے مفتی قوی اور رحیم شاہ کی کئی ویڈیو وائرل ہو چکی ہیں اور آخری ویڈیو میں تو تمام
حدیں ہی پار کر دی گئیں۔
حریم شاہ نے مفتی قوی کے منہ پر زور دار تماچا مارا اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔


شیئر کریں: