معمر ترین شخص 116 سالگرہ پر سگریٹ سے محروم

شیئر کریں:

دنیا کے معمر ترین شخص نے اپنی 116 سالگرہ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن میں منائی۔
ساؤتھ افریقا فریڈی بلوم 8 مئی 1904 کو ایسٹرن کیپ صوبہ میں پیدا ہوئے۔
اسپینش فلو سے ان کی 14 سالہ بہن 1918 میں ہلا ک ہو گئی تھی۔
فریڈی بھی بڑی مشکل سے جان بچانے میں کامیاب رہے، ہسپانوی فلو سے ساوتھ افریقا میں تین
لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


ہسپانوی فلو سے محفوظ رہنے والے فریڈی کو کورونا وائرس سے بھی کوئی خطرہ نہیں اور
نہ وہ اس سے خوف زدرہ ہیں۔
فریڈی کو کورونا سے بس ایک پریشانی یہ ہے کہ پورے ساؤتھ افریقا میں سگریٹ کی فروخت
پر کووڈ 19 کی وجہ سے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
فریڈی کو سگریٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
زندگی کا بیشتر حصہ انہوں نے فارمز میں کام کرتے ہوئے گزار دیا اور اب وہ صحت مند ہیں۔
برطانیہ کا 112 سالہ شخص دنیا کا بزرگ ترین شہری قرار
گنیز بک کے مطابق جاپان کے 112 سالہ ویٹن دنیا کے معمر ترین شخص ہیں۔


شیئر کریں: