معروف شاعرہ رشیدہ عیاں امریکا میں انتقال کرگئیں

شیئر کریں:

معروف شاعرہ رشیدہ عیاں 89برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئیں۔
رشید ہ عیاں نے گیارہ سال کی عمر میں شاعری کے سفر کا آغاز کیا جو آخری دم تک جاری رہا۔
ان کی پیدائش مرادآباد ہندوستان میں ہوئی نیپال میں 14برس مقیم رہیں پاکستان سے ماسٹرز
کی ڈگری حاصل کی۔
رشیدہ عیاں اردو ادب کی معروف شخصیت تھیں انہوں نے 16کتابیں لکھیں دو کتابیں زیرتکمیل ہیں۔
آپ کو ادبی خدمات پر برطانیہ، ہندوستان اور پاکستان کی طرف سے ادبی ایوارڈ سے بھی نوازاگیا
جن میں میرتقی میرایوارڈ بھی شامل ہے۔


شیئر کریں: