معذور بچے نے اسپتال کے لیے 10 لاکھ پاونڈ چندہ اکٹھا کر لیا

شیئر کریں:

ہمت ہو تو کوئی بھی معذوری مقصد کے آڑھے نہیں آسکتی۔
برطانیہ میں ٹانگوں سے محروم بچے نے اسپتال کے لیے 10 لاکھ پاونڈ چندہ اکٹھا کرلیا۔
5 سالہ ٹونی ہوگل نے مصنوعی ٹانگوں پر دس کلو میٹر واک کرکے چندہ اکٹھا کیا۔
ٹونی پیدائشی طور پر ٹانگوں سے معذور تھا لیکن
برطانیہ کے اسپتال نے کامیاب آپریشن نے بعد ٹونی کو مصنوعی ٹانگیں لگا دیں۔

مصنوعی ٹانگوں کی مدد سے چلنے پر ٹونی بہت خوش تھا۔
5 سالہ بچے نے اسپتال کی مدد کا فیصلہ کیا اور اسپتال کے لیے 500 پاونڈ چندہ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹونی نے جب چندہ اکٹھا کرنے کے لیے 10 کلو میٹر کی واک مکمل تو 10 لاکھ پاونڈ چندہ اکٹھا ہوچکا تھا۔
والدین کا کہنا ہے کہ ٹونی نے 10کلومیٹر واک 26 دن میں مکمل کی۔


شیئر کریں: