مصر کے تعلیمی و سرکاری اداروں میں نقاب پر پابندی

شیئر کریں:

خواتین کو پردہ کرنا چاہیے یا نہیں؟ چہرہ ڈھانپنا چاہیے یا پھر صرف سر پہ دوپٹہ رکھنے ہی کو پردہ کہتے ہیں؟
مسلمانوں کے درمیان یہ بحث ہر دور میں جاری رہی ہے لیکن فرانس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں لڑکیوں
کے عبایا پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے.
فرانس کے بعد مصر کے عالم دین نے بھی اس طرز عمل کی حمایت کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کو حیران
کر کے پرانی بحث کو زندہ کر دیا ہے.

فرانس کے اسکولوں‌ میں حجاب پر پابندی

مصری عالم دین پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے تعلیمی اداروں میں خواتین کے نقاب پر پابندی کی حمایت کردی
ہے . جنگ اخبار کے مطابق پروفیسر کریمہ کے مطابق 1997 میں عمان کے سربراہ سلطان قابوس بن سعید نے
تعلیمی اداروں میں نقاب پہننے پر پابندی لگائی تھی۔
مصر کے عالم نے ایک قدم اور بڑھا کے کہا تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری دفاتر میں بھی نقاب پر
پابندی لگادینی چاہیے.
مسلمان ممالک کے فرانس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے کہ لیکن مصر کی وزارت تعلیم نے 30 ستمبر سے شروع
ہونے والے نئے تعلیمی سال سے اسکولوں میں نقاب پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔


شیئر کریں: