مسلمان حکمران اسرائیلی سہولت کار ہیں،سینیٹر مشتاق

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ عالم عرب میں عوام کو اپنے ڈینٹسٹ کے علاوہ
کہیں بھی منہ کھولنے کی اجازت نہیں۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی بھی شہید

امریکی غلام شاہوں اور ڈکٹیٹرز نے عوام کو بدترین غلام بنا رکھا ہے۔ میری مصر موجودگی میں دو ہفتوں
میں مصر میں/قاہرہ میں کسی بھی مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد فلسطینیوں کے لیے مظاہرہ، جلسہ اور
جلوس کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی ہو سکی۔
قاہرہ کی ہر بڑی مسجد میں جمعہ کی نماز سے پہلے بھاری تعداد میں پولیس گاڑیوں،جیل گاڑیوں اور شیلنگ و
لاٹھی چارج بردار دستوں کی تعیناتی کی گئی تھی۔

https://x.com/senatormushtaq/status/1723233204545482790?s=46&t=tjwJmamCbWyXDbmxU02b8w

افسوسناک۔۔۔ البتہ مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے لیے دو جہاز بھیج
دیئے کہ حماس کے خود ساختہ راکٹوں سے ہونے والی آگ کو بجھانے میں اسرائیل کی مدد کرے.
متحدہ عرب امارات نے پانچ جہاز امدادی سامان کے اسرائیل بھیجے۔ یہ ہیں حکمران جنہیں دیکھ شرمائے یہود
علامہ اقبال نے زبور عجم میں کہا
میر و سلطاں نرد باز و کعبتینِ شان دغل
جانِ محکوماں ز تن بردند و محکوماں بخواب
انقلاب انقلاب اے انقلاب
میر اور سلطان یعنی حکمران چوسر کھیلنے والے ہیں اور بھی ایسی جس کے پانسے دغل ہیں کہ ہر دفعہ وہ ہی
جیتیں۔ وہ محکوموں کی جان تن سے کھینچ لیتے ہیں اور محکوم خواب میں ہیں۔ الٹا ڈالو
بدل ڈالو، سب کچھ بدل ڈالو

سینیٹر مشتاق کا ایک اور ردعمل

https://x.com/senatormushtaq/status/1723185737036701871?s=48&t=tjwJmamCbWyXDbmxU02b8w

ایک طرف مغرب کے حکمران اسلحہ کے بھرے جہاز لے کر کھلے عام اسرائیل میں اترتے ہیں. دوسری طرف ہم
اپنے مظلوم، مجبوراور دکھ کے مارے فلسطین کے بہن بھائیں کے لیے امداد لے جانا چاہتے، تعزیت، اظہار ہمدردی
اور یکجہتی کرنا چاہتے ہیں تو حکمرانوں کی طرف سے وہاں جانے کی اجازت نہیں مل رہی۔
میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔یہ وہ استعمار کی کھینچی ہوئی لکیریں ہیں جس نے امت کو تقسیم کیا ہوا ہے۔
عرب لیگ اور او آئی سی حماس کو آج ہونے والے اجلاسوں میں بٹھائیں اور غزہ کے اندر فوجی کاروائی کا فیصلہ
کریں۔ عالم اسلام کے تمام حکمران اسرائیل کے سہولت کار ہیں۔

عوام امریکی اور یورپی حکومتوں کے خلاف پرامن احتجاج کے طور پر ان کے سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے،
سوشل میڈیا پر اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی اور غزہ کی مظلومیت کو اجاگر کرے.
اسرائیل کی سرپرستی کرنے والے ممالک اور انکی کمپنیوں کے مصنوعات کے بائی کاٹ اور غزہ کی امداد کے لیے
اپنی کوششوں کو جاری رکھیں۔

اسرائیلی قیدیوں‌ کی رہائی کیلئے قطر امریکا مذاکرات