مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام، مزارقائد پرگارڈز کی تقریب

شیئر کریں:

مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارقائد پر پاک فضائیہ
کی جانب سے گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ ائیروائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تقریب کے
مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغرخان کےکیڈٹس نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کے
کُل 44 کیڈٹس دستے میں شامل ہیں۔ پاکستان ائیرفورس کےدستےمیں4 خواتین اور40 جوان شامل ہیں۔
اس دن کو منانے کا مقصد 6 ستمبر1965 کی یاد کوتازہ کرنا ہے جب دشمن نے غیراعلانیہ حملےکی کوشش
کی تو پاک افواج کے دلیراورجری جوانوں نےاپنی پیشہ وارانہ مہارت کاشاندارمظاہرہ کیا اور جذبہ حب الوطنی
سے سرشار ہو کر بےدریغ لڑے جس سے دشمن کے عزائم خاک میں‌ ملا دیے گئے۔


شیئر کریں: