مردان میں خونی بھیڑیا کا خوف بچوں پر حملے

شیئر کریں:

مردان مدے بابا میں خونی بھیڑیا نے خوف پھیلا دیا ہے۔ اس خونی بھیڑیا نے تیسرے بچے پر حملہ
کر دیا۔ کھیتوں میں کام کرنے والے محمدجان نے بھیڑیا سے لڑ کر بچے کی جان بچا لی۔

مردان تخت بھائی کے علاقہ مدے بابا میں خطرناک بھیڑیا کے حملے جاری ہیں۔ کھیتوں میں کام کرنے
والے محمد جان نے اپنی جان پر کھیل کر 4 سالہ سدیس کو خونی بھیڑیا کے چنگل سے آزاد کرا لیا۔
چند دنوں میں خونی بھیڑیا کی جانب سے بچوں پر یہ تیسر حملہ تھا۔

ان حملوں میں ایک بچی ہلاک ہو چکی ہے۔ علاقہ مکینوں نے محمد جان کے جرات اور حوصلے کو
سراہا ہے۔ ان کے علاج معالجے اور ویکسین کرانے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔


شیئر کریں: