محکمہ صحت پنجاب نے ضلعی سطح پر ملازمین کی گریڈ 17میں ترقی روک دی

شیئر کریں:

جھنگ سے ابوتراب ترابی

محکمہ صحت نے ضلعی سطح پر ملازمین کی گریڈ 17میں ترقی سے روک دیا
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ اتھارٹیز کو ارسال مراسلہ میں ملازمین کی گریڈ سترہ میں ترقی کے حوالے سے نئی واضح ہدایات جاری کر دی گئی

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریکورٹمنٹ،پروموشن کمیٹی کی طرف سے ملازمین خاص طور پر سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ سترہ میں دی جانے والی ترقی پنجاب سول سرونٹس 1974کے رولز چار کی واضح خلاف ورزی ہے
ڈسٹرکٹ ریکورٹمنٹ،پروموشن کمیٹی کسی بھی ملازم کو گریڈ سترہ میں ترقی دینے کی مجاز نہیں
لہٰذا مذکورہ کمیٹی کی جانب سے مستقبل میں کسی ملازم کو گریڈ سترہ میں دی جانے والی ترقی غیر قانونی تصور کی جائے گی
اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
علاوہ ازیں گریڈ سترہ میں ترقی کے حوالے سے قائم کی گئی مجاز کمیٹی میں محکمہ کا سیکرٹری/ایڈیشنل سیکرٹری بطور چئیرمین،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ(ریگولیشن ونگ) کا نمائندہ بطور ممبر،محکمہ کا ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن بطور ممبر
اور متعلقہ آفس کا سربراہ بطور ممبر ملازمین کے پروموشن کیسز نمٹائیں گے


شیئر کریں: