محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن کلئیر قرار

سینئرآل راؤنڈر محمد حفیظ
شیئر کریں:

لاہور: قومی ٹیم کے سینئرآل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ہونے والے ٹیسٹ میں بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے حتمی اعلان ہونے کے بعد محمد حفیظ پی ایس ایل میں باولنگ کراسکیں گے۔

مزید پڑھیں:پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی کی کراچی آمد

محمد حفیظ کا بائیومکینکس ٹیسٹ لاہور کی مقامی یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں انتیس جنوری کو ہوا تھا.آئی سی بی نے محمد حفیظ پر 24 دسمبر 2019 کو متنازعہ ایکشن کے باعث باولنگ کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

محمد حفیظ کا ایکشن ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں مڈل سیکس کاؤنٹی کی طرف سے باولنگ کراتے ہوئے رپورٹ ہوا تھا۔


شیئر کریں: