محمد آصف کی کامیابیوں کا سفر جاری

شیئر کریں:

محمد آصف نے 45 قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی فائنل میں شاہد آفتاب کو سخت مقابلے کے بعد سات کے مقابلے میں آٹھ فریم سے شکست دے دی،

مزید پڑھیئے:عالمی چیمپئن محمد آصف کا اسنوکر چھوڑنے کا اعلان

کراچی جیمخانہ میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں کیوسٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،15 فریم پر مشتمل مقابلے میں محمد آصف نے سات کے مقابلے میں آٹھ فریم سے فتح سمیٹی، ورلڈ چیمپئن کیوسٹ نے چوتھی بار قومی ٹائیٹل اپنے نام کیا۔

دونوں فائنلسٹ اپریل میں قطر میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائدگی کریں گے،آخر میں دونوں فائنلسٹ ونر اور رنرزاپ ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کیےگئے


شیئر کریں: