محبت نے نوجوان کو ڈاکو بنا دیا

شیئر کریں:

دنیا میں بڑے بڑے عاشق پائے گئے ہیں۔ فرہاد ، شیریں ، لیلیٰ مجنوں ، رومیو جولیٹ اور ناجانے کون کون ۔ سب عاشقوں میں ایک بات مشترک رہی ۔ تمام نے اپنی اپنی محبتتوں کے لیے کیں بڑی بڑی باتیں ۔۔ آسمان سے تارے توڑ لاوں گا، محبت میں کچھ بھی کر گزروں گا۔ لیکن یہ صرف باتیں ہوتی ہیں ۔۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مجنوں اسد نے محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکر سب سے الگ ہی کرگیا۔

نکما کیا اس دل نے
یہاں تک تو ٹھیک ہے ۔۔ اکثر لوگ پیار محبت کے چکر میں نکمے پڑ جاتے ہیں ،،، لیکن کچھ ایسے بھی عاشق ہوتے ہیں جو عشق میں ڈاکو بن جاتے ہیں ۔۔ جن کے پلے نہیں دھیلا ۔۔ کیا وہ پیار محبت نہیں کرسکتے؟ بلکل کرسکتے ہیں لیکن ایسے نہیں جیسے گوجرانوالہ کے عاشق نے کیا ۔۔ پیار میں لوگ کیا کیا نہیں بن جاتے گوجرانوالہ کا نوجوان ڈاکو ہی بن گیا۔۔ محبوبہ نے غریب عاشق سے آئی فون کی ڈیمانڈ کی کیا ،،، اسد نامی نوجوان کچھ زیادہ ہی سنجیدہ ہوگیا،،،، محبوبہ سے کہا آئی فون چیز کیا ہے آپ میری جان لیجئے ۔۔ محبوبہ نے بھی جواب میں کہا بس ایک بار میرا کہا مان لیجئے ۔۔۔ اور آئی فون لادیجئے ۔۔ مجنوں نے آو دیکھا نہ تاو سیدھی ڈکیتی کی واردات کرڈالی ۔۔ مجنوں نے دوست بلال کے ساتھ مل کر ایک شخص سے ساٹھ ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین لی ۔۔واردات تو کرلی ۔۔ لیکن خوف ۔۔ مجنوں کی محبت پر بھاری پڑنے لگا اور دونوں ملزمان نے رپوش ہونے کی کوشش کی ۔۔ گوجرانوالہ لاہور آگئے ۔ پولیس نے اناڑی ڈاکو کوموبائل فون کی لوکیشن سے ڈھونڈ نکالا۔۔ اور شاہدرہ سے گرفتار کرلیا۔۔۔۔ محبوبہ اور عزت گنوانے کے بعد مستقبل بھی تاریک ہوگیا۔ یعنی کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے ۔۔ اسد نامی مجنوں بس یہ ہی کہتا پھرے گا۔
میں لیلیٰ چلاوں گا کُرتا پھاڑ کہ


شیئر کریں: