متحدہ عرب امارات نے قطر کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا

شیئر کریں:

متحدہ عرب امارات نے قطر کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا ہے۔ قطر نے اس عمل کو مضحکہ خیز اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے سخت مزمت کی ہے۔
قطر کے چند ماہ پہلے ہی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے سفارتی تعلقات بحال ہوئے ہیں لیکن اسی دوران یو اے ای نے ہالی ووڈ کے ساتھ مل کر قطر کے خلاف فلم بناڈالی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی کمپنی فلم گیٹ نے پیراماؤنٹ پیکچر اینڈ ہائی لینڈ فلم گروپ سے مل کر فلم بنائی ہے۔ فلم کی فائنانسنگ متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے کی ہے۔
فلم میں کا مرکزی کردار امریکا کی ہائی سیکیورٹی جیل کو توڑ کروڑوں ڈالر چرا لیتا ہے۔
فلم کی کہانی میں قطر اور اس کے شہریوں کو دہشت گرد دیکھایا گیا ہے۔ اور فلم میں یواےای کے شہریوں کو ہیرو کی طرح دیکھایا گیا ہے۔
فلم میں قطر میں مقیم مصری مسلم اسکالر شیخ یوسف القرضاوی کو عالمی دہشت گردی طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس فلم کی پروڈکشن کے بعد قطر اور یواےای کے تعلقات میں ایک بار کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں قطر کے متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک سے تعلقات کچھ بہتر نہیں رہے۔ یواےای نے دیگر خلیجی ریاستوں سے مل کر طویل عرصہ تک قطر کی ناکہ بندی بھی کر رکھی تھی۔

ابھی حال ہی میں دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوئے ہیں تو یواےای نے متنازع فلم بنا کر قطر سے تعلقات کشیدہ کرنے کی راہ ہموار کردی ہے۔


شیئر کریں: