متحدہ عرب امارات نے اچانک اسرائیل سے معاہدہ معطل کردیا

شیئر کریں:

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے طے پانے والے ویزا فری معاہدے کو معطل کردیا ہے،
ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021 تک معطل رہے گا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس
کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے،
یکم جولائی 2021تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد
ویزا فری معاہدہ پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

فلائٹ اسرائیل لے جانے سے انکار پر متحدہ عرب امارات میں پائلٹ نوکری سے فارغ

اسرائیلی وزارت خارجہ نے فری ویزا معاہدے کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے
کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کنٹرول کرنے کیلیے فی الحال عارضی پابندی عائد کی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ویزا فری معاہدہ

معاہدے کی معطلی کے بعد اب اسرائیلی شہریوں کو متحدہ عرب امارات
آنے کیلیے ویزا حاصل کرنا پڑے گا اورعرب امارات کے
شہریوں کو بھی اسرائیل کے سفر کیلئے پیشگی ویزا لینا ہوگا۔


شیئر کریں: