متحدہ عرب امارات میں پاکستانی تارکین وطن کی مشکلات بڑھنے لگیں

شیئر کریں:

متحدہ عرب امارات میں پہلے ہی مشکلات سے دوچار پاکستانیوں کی مشکلات اور بڑھنے لگی ہیں۔
یو اے ای کی جانب سے پاکستان پر ویزے کی پابندیاں چند روز قبل ہی عائد کی گئی ہیں۔
اس سے پہلے کسی بھی پاکستانی کو دبئی ائیرپورٹ پر کم از کم دو ہزار درہم اور ہوٹل کی بکنگ
لازمی قرار دی جا چکی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان، ترکی، ایران اور دیگر مسلمان ممالک پر ویزا کیوں بند کیا؟

ابھی مسائل کم نہ ہوئے تھے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارت خانہ سے ایک لیٹر
جاری کیا گیا ہے جس میں تمام پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا استعمال کرتے
ہوئے یو اے ای کے قوانین کی پاسداری کریں۔

دبئی میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ابوظہبی سفارت خانہ سے آگاہی یا انتباہی لیٹر کا مطلب
آگے مزید پریشانیاں سامنے آنے والی ہیں۔
تارکین وطن نے سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر زلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کو دیکھیں
کیونکہ معاملات روز بروز بگڑتے جارہے ہیں۔
پہلے ہی بڑے پیمانے پر پاکستانیوں کو باالخصوص ابوظہبی اور دبئی سے محض ناموں کی بنیاد
پر بے دخل کیا جا چکا ہے۔


شیئر کریں: