متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا بغیر ویزا سفر

شیئر کریں:

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کے اتوار سے ویزا فری ٹریول کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
اب دونوں اطراف کے لوگوں کو سفر سے پہلے پیشگی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس بڑی پیش رفت کے بعد دونوں ایک دوسرے کے مزید قریب آجائیں گے۔
ویزا فری ٹریول کا باقاعدہ اعلان اسرائیلی وزیر دفاع نے دبئی کے دورہ میں کیا۔
اب اتوار 10 اکتوبر سے اسرائیلی سیاح اور تاجر برادری کو ویزا لینا نہیں پڑے گا
تاہم تعلیم اور کام کرنے کی غرض سے متحدہ عرب امارات جانے والوں کو پہلے ویزا لینا ہوگا۔
دونوں ممالک نے رواں سال جنوری میں ویزا فری معاہدہ کیا تھا
لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔


شیئر کریں: