مبشر لقمان کو فواد چوہدری کا تھپڑ

شیئر کریں:

شعلہ بیان وفاقی وزیر فواد چودھری
نے ایک ٹی وی اینکر کو کرارا
تھپڑ رسید کر دیا ہے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد
چودھری کی جانب سے ایک اور
ٹی وی اینکر کو اپنے تھپڑکی
حرارت محسوس کرائی ہے۔ واقعہ
محسن لغاری کے بیٹے کے دعوت
ولیمہ میں پیش آیا۔جہاں فواد
چودھری نے تکرار کے دوران
ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارا۔

ذرائع کے مطابق جس ٹی وی اینکر
کو فواد چودھری نے تھپڑ مارا ہے
وہ مبشر لقمان ہیں جنہوں نے
ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے
معاملے میں فواد چودھری کو
بھی ملوث قرار دیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ مبشر لقمان
سے فواد چوہدری کی
تکرار کی وجہ بنی رائے
ثاقب کھرل کا وہ انٹرویوجس
میں مبشر لقمان کے سامنے رائے
ثاقب نے ٹک ٹاک ہیرو حریم شاہ
اور صندل خٹک سے متعلق
بڑے انکشافات کیے ہیں۔
ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے
معاملے میں فواد چودھری
کو بھی ملوث قرار دیا گیا
تھا۔ اس پروگرام میں
حریم شاہ کی پرسات
کچھ زیادہ ہی بانٹی گئی۔
خصوصا وفاقی وزیر
فواد چوہدری اور صوبائی
وزیر فیاض الحسن چوہان
کا حریم شاہ سے دیرینہ
تعلق کا انکشاف کیا گیا۔
تعلق کسی کا کسی سے
بھی ہوسکتا ہے اس
میں کوئی حرج نہیں
لیکن ڈھکے چھپے لفظوں
میں بہت کچھ کہہ دیا گیا۔
رائے ثاقب نے یہی نہیں
دیگر وزرا کا نام لیے بغیر
بھی بتایا کہ حریم شاہ
اور صندل خٹک کے
پاس ان کی ویڈیوز بھی ہیں
کہتے ہیں اس پر وفاقی
وزیر کو تیش میں
تو آنا ہی تھا۔

بقول رائے ثاقب دونوں ٹک
ٹاک لڑکیوں کے پاس دبئی،
آذربائیجان، ساؤتھ افریقا
اور دیگر ممالک کے ویزے
ہیں۔ پاکستان میں دھمکیوں
کے بعد دونوں باہر چلی
گئی ہیں۔ معمولی گھرانے
سے تعلق رکھنے والی ان
لڑکیوں کے پاس پیسے کی
کوئی کمی نہیں۔ اب دونوں
نے کینٰڈا کی شہریت
اپلائی کر دی ہے۔ دونوں
کینیڈا جا کے یو ٹیوب
چینل لانچ کریں گی۔
اس چینل پر وزرا اور
اکیس گریڈ تک کے
سرکاری افسران کی
ویڈیوز جاری کی
جائیں گی۔
وفاقی وزیرفواد چودھری
نے بھی ٹوئیٹ کے ذریعے
مبشر لقمان پر غصہ نکالا۔
کہا کہ مبشر لقمان جیسے
لوگوں کا صحافت سے کوئی
تعلق نہیں۔ یہ وہ طوائفیں
ہیں جو صحافت میں گھس
گئی ہیں۔ ایسے صحافتی
دلالوں کو بے نقاب
کرنا سب کا فرض ہے


یاد رہے
اس سے پہلے فواد چوہدری نے
بول ٹی وی کے اینکر سمیع ابراہیم
کے فیصل آباد میں شادی کی
تقریب کے دوران بے جا تکرار
پر چانٹا رسید کیا تھا۔
اس مرتبہ پھر شادی ہی
میں اینکر سے ٹکراؤ ہوا ہے۔


شیئر کریں: