ماہواری میں استعمال کی جانے والی چیزیں خواتین کو مفت فراہم ہوں گی

شیئر کریں:

خواتین پر اسے اضافی مالی بوجھ کم کرنے کے لیے دوران ماہواری استعمال کی جانے والی
تمام اشیا فری کر دی گئی ہیں۔

ایسا کارنامہ انجام دیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے جس نے خواتین کے لیے خصوصی
طور پر پیریڈ پروڈکٹس بل منظور کیا ہے۔

خواتین کو اضافی بوجھ اور شرمندگی سے بچانے کی مہم کا چار سال پہلے اسکاٹ لینڈ
پارلیمنٹ کی ممبر نے آغاز کیا تھا۔

بل کی منظوری سے اب خٰواتین اور لڑکیوں کو دکانوں پر ماہواری میں استعمال کی چیزیں
لینے نہیں جانا پڑے گا۔
ملک بھر میں ایسے مرکزی پوائنٹ بنائے جارہے ہیں مخصوص ایام میں استعمال کی جانے والی
تمام اشیا بلامعاوضہ خواتین حاصل کر سکیں گی۔
حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں بھی ایسی اشیا رکھی جائیں۔
اس طرح اسکاٹ لینڈ نے دنیا بھر کے لیے مثال قائم کر دی ہے کہ وہ اپنے ملکوں میں بھی خواتین کو شرمندگی سے بچائیں۔
یہ بھی خواتین کا حق ہے کہ انہیں مخصوص ایام میں استعمال کی جانے والی اشیا انہیں مفت فراہم کی جائیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ دنیا کا اور کون سے ملک اسکاٹ لینڈ حکومت کی تقلید کرتا ہے۔


شیئر کریں: